'بولوں گا تو زلزلہ آ جائے گا' والے اپنے بیان سے تجسس پیدا کرتے ہوئے
کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ ان کے پاس وزیر اعظم نریندر
مودی کی ذاتی بدعنوانی سے وابستہ اطلاع ہے اور اس کا انکشاف وہ پارلیمنٹ
میں ہی کریں گے۔مسٹر گاندھی نے کئی اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ یہاں
پارلیمنٹ ہاؤس
میں منعقد پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ ان کے پاس مسٹر مودی کی ذاتی
بدعنوانی کے تعلق سے اطلاع ہے، لیکن انہیں پارلیمنٹ میں بولنے نہیں دیا جا
رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے نمائندے ہیں اور عوام نے انہیں پارلیمنٹ میں
منتخب کرکے بھیجا ہے اس لئے وہ اپنی بات لوک سبھا میں ہی رکھیں گے۔